4 جولائی، 2009، 10:40 AM

ولادیمیر پیوٹن

امریکہ ، میزائل دفاعی سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ ترک کردے

امریکہ ، میزائل دفاعی سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ ترک کردے

روس کے وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر باراک اوبامہ پر زور دیا ہے کہ امریکہ کو روس کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کے لئے اپنا میزائل دفاعی سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ ترک کردینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹاٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر باراک اوبامہ پر زور دیا ہے کہ امریکہ کو روس کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کے لئے اپنا میزائل دفاعی سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ ترک کردینا چاہیے۔روسی وزیر اعظم کا یہ بیان امریکی صدر کے دورۂ روس سے قبل سامنے آیا ہے۔ صدر اوبامہ چھ سے آٹھ جولائی تک روس کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم پیوٹن نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ یورپ میں اپنے میزائل دفاعی نظام کے بارے میں پالیسی کو تبدیل کرے اور فوجی بلاک کی توسیع کو روکے۔ ان کا اشارہ نیٹو کے مشرقی یورپ میں پھیلاؤ کی جانب تھا۔

 

News ID 906899

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha